Shart E Ulfat Novel By Aan Fatima Episode 9
Shart E Ulfat Novel By Aan Fatima Episode 9
"ڈیڈ آپ لوگ بہت جلد حسین صاحب کی طرف جارہے ہیں میرا رشتہ مانگنے۔"
اس نے صوفے سے پشت ٹکاتے ٹانگ پہ چڑھاتے گویا انہیں اطلاع دی یا آگاہ کرنا ضروری سمجھا۔ چہرے کے تاثرات بلکل سپاٹ تھے کہ کچھ بھی اندازہ لگانا ناممکن تھا اس کی بات پہ انیلہ بیگم کے چہرے پہ تو مسکراہٹ پھیل گئی جبکہ لغاری صاحب نے تنقیدی نگاہوں سے اس کے چہرے کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ لیا۔
"ہاں نہ بیٹا اس میں اتنا سنجیدہ ہونے کی کیا بات ہے میں تو ویسے بھی کل جانے والی تھی مناہل کا رشتہ لے کر۔"
انہوں نے مسکراتے ہوئے اپنی جانب سے اسے مطمئن کرنا چاہا لیکن ان کی بات پہ اس نے گہرا سانس بھرتے جیسے اپنے اعصابوں پہ قابو پایا۔چہرے کے تاثرات تن چکے تھے۔جبڑے آپس میں بھینچے ہوئے تھے۔
لغاری صاحب منہ پہ ہاتھ رکھے اس کے تیور دیکھ رہے تھے جو کچھ ٹھیک نہیں لگ رہے تھے اور اس کی گواہ اس کی مسلسل ہلتی دائیں ٹانگ تھی۔اس کی آنکھوں میں سرد سی لہر دوڑی۔
"آپ کل جا تو ضرور رہی ہیں حسین صاحب کی طرف ماں لیکن افسوس کے ساتھ مناہل کا رشتہ لے کر نہیں بلکہ منسا عباد حسین کا رشتہ لے کر۔"
عرشمان نے گویا برفیلے انداذ میں بولتے ان کی سماعتوں میں سور پھونکا اور استہفامیہ نگاہیں ان کی سمت اٹھاتے ان کے تاثرات جانچنے چاہے۔وہ تو اس کی بات پہ ہکا بکا رہ گئی ہخلکت چہرے پہ غصے کی پرچھائیاں نمودار ہوئی۔
"ایسا ممکن نہیں ہے عرشمان وہ طلاق یافتہ ہے اور یہ بات آپکو اچھے سے ازبر ہے۔مزید مجھ سے کسی بھی قسم کی گنجائش کی امید مت رکھیے گا۔"
اب کی بار لغاری صاحب کی سنجیدہ آواز لاؤنج کی خاموش فضا میں گونجی تو انیلہ بیگم نے بھی اپنا اشتعال قابو کرتے تائیدی انداز میں سر ہلایا۔انہیں تو اس وقت عرشمان پہ شدید قسم کا تاؤ آرہا تھا
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇