Yaaro Yehi Dosti Hai By Zoya Majeed Ch Upcoming Novel
Yaaro Yehi Dosti Hai By Zoya Majeed Ch Upcoming Novel
Kitab Nagri Special
Posted SooN Only On Kitab Nagri
"نہیں یار! عاشر کے گھر رکوں گا۔"
یحییٰ نے مسکرا کر نفی میں سر ہلاتے ہوئے کہا تھا۔
"عاشر نے گھر مطلب؟ یہاں رک رہے ہو تم اور مزید کوئی بحث نہیں۔“
حمزہ نے اسے وارن کرتی نگاہوں سے دیکھتے ہوئے حتمی انداز میں کہا تھا، سیماب نے پہلو بدلا تھا۔
"ہاں حمزہ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔“
شفق نے بھی مسکرا کر کہا تھا۔
"اللہ جی چلا جائے۔"
سیماب جو دل میں جانے کی دعا مانگ رہی تھی، پتہ ہی نہ چلا کہ کیسے دعا زبان پر آ گئی، سب نے حیرانی سے اسے دیکھا۔
"سیماب۔“
ماما نے اسے گھوری سے نوازا۔
"ماما وہ وریشہ کو ٹیکسٹ کیا ہے، سگنل کم ہیں تو اس کی کہہ رہی تھی کہ چلا جائے۔“
اس کے کمپیوٹر کی طرح چلتے دماغ نے فوراً بہانہ بنا کر اسے دیا، جسے اس نے مسکراتے ہوئے سب کے سامنے پیش کیا تھا۔ یحییٰ بچہ نہیں تھا، سب سمجھ گیا تھا، البتہ اس کی عقلمندانہ صلاحیتوں کا قائل ہو گیا تھا۔ بلآخر وہ یہاں ہی رک گیا تھا۔
"چلا گیا آپ کا میسج؟“
یحییٰ لان میں آیا تو وہ وہاں بیٹھی شاید اگلے مشن کی پلاننگ کر رہی تھی، یحییٰ کی آواز پر چونک کر سیدھی ہوئی اور اسے دیکھا۔
یحییٰ نے ابرو اچکا کر سوالیہ نظروں سے اپنے سوال کا جواب مانگا۔
"نہیں، بڑا ہی ڈھیٹ ہے، بہت کوشش کی مگر نہیں گیا۔“
وہ اسے دیکھتے ہوئے دانت پیس کر جتاتی نظروں سے دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھی، یحییٰ نے بمشکل اپنا قہقہ روکا تھا۔