Zanjeer E Mohabbat By Filza Arshad Episode 1
Zanjeer E Mohabbat By Filza Arshad Episode 1
"آج ہی بتادو کون ہو تم؟"
اس نے نرمی سے اس امید سے پوچھا کاش وہ اسے اپنی شناخت بتادے جس کا اسے برسوں سے تجسس ہے..
اس کا میسیج پڑھ کر وہ پھر مسکرایا..
اس وقت وہ بلیک گلاسز لگائے کار سے ٹیک لگائے کھڑا تھا..
سامنے ایک خوبصورت سا گھر تھا جس کی کھڑکی پر سفید کارٹن تھے اس کی نظریں وہیں پر جمع تھی..
وہ مسکراتے ہوئے میسیج ٹائپ کرنے لگا...
"اچھا اپنی کھڑکی پر آؤ... "
یہ جواب دیکھ کر اس کے دل نے ایک بیٹ مس کی..
وہ جلدی سے بیڈ سے اتری اپنا سلیپر ڈھونڈ کر پہنا..
دل میں تھا کاش آج ہی نظر آجائے وہ اور ذہن میں تھا کہ اسے اس گھر کا کیسے پتا چلا وہ پانچ سال پہلے یہاں نہیں رہتی تھی.
بہت سے سوال کے ساتھ وہ کھڑکی کے پاس پہنچی اور سفید پردوں کو اوپر کیا.. اب روشنی اس کے کمرے میں پھیل چکی تھی..
اس نے کھڑکی کی سلائیڈ کو آگے کیا..
تو دور کار کے پاس ایک سایہ نظر آیا..
اس نے غور کیا تو سامنے والے شخص نے کیپ پہنی ہوئی تھی آنکھوں میں گاگلز لگائے ہوئے اور منہ پر سیاہ رنگ کا ماسک لگایا ہوا تھا..
اس کی نظریں اوپر اٹھیں تو وہ مسکرائے بغیر رہ نہ سکا.. اس کے دل کا سکون , اس کی محبت سامنے تھی.. وہ بھی صرف اس کے لئیے وہ وہاں آئی تھی..
نائٹ ڈریس اور بکھرے بالوں کے ساتھ بھی وہ اس کے دل میں اتر رہی تھی...
جب کہ انزش بد مزہ ہوئی مطلب اتنے سالوں بعد بھی وہ اس کے سامنے نہیں آیا تھا.. گاگلز اور ماسک کی وجہ سے وہ ہمیشہ کی طرح اس کا چہرہ نہیں دیکھ سکی..
اب وہ ہاتھ ہلارہا تھا مگر وہ غصّے سے وہاں سے جاچکی تھی..
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔